Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل کیانی کو توسیع دینے سے حکومت مضبوط ہوئی،زرداری

 اسلام آباد .. سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کوتوسیع دینے سے ہماری حکومت مضبوط ہوئی۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو کی مزید تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی کے دور میںمشرف کا مائنڈ سیٹ تھا۔انہیں توسیع دے کر خود کو اور پارلیمنٹ کو مضبوط کیا۔اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اسلام آباد کے ساتھ جوڑا اور گوادر پورٹ کو 35 ملین ڈالر میں چین کو دیا۔ا یک سوال پر انہو ں نے کہا کہ حکومت میں ناکردہ گناہ کی بھی سزا ملتی تھی۔ 2013 کے ا نتخابات آر اوز کے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپنے مطالبات کے ذریعے زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی بہتری کے لئے اقدامات کرے ۔ وزیر خارجہ ہم اپنے لئے نہیں مانگ رہے یہ تو نہیں کہہ رہے کہ حنا ربانی کھر کو وزیر بنادیں۔ دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔اسے نظر انداز نہیں کرسکتے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست سے دور تھا کیونکہ بلاول اور دوسروں کو موقع دینا چاہتا تھا۔ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ وہ آسان ہدف تھے اس لیے انہیں نشانہ بنایا گیا۔ ڈاکٹر عاصم شریف انسان ہیں۔ امید ہے کہ وہ جلد رہا ہوں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان میرے دوست ہیں ان سے بات ہوتی رہتی ہے۔

شیئر: