Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنبیر ہندوستانی مارشل آرٹس سیکھیں گے

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور فلم ”براہمسترا “ کے لئے ہندوستانی مارشل آرٹس کی مختلف مہارتیں سیکھیں گے۔ وہ فلم کی عکسبندی کے لئے بلغاریہ میں موجود ہیں جس کے بعد وہ فلم میں اسٹنٹس اور ایکشن مناظر کی عکسبندی کے لئے ہندوستانی مارشل آرٹس کی چند مہارتیں جن میں کالاریپایٹو اور ورما کالائی شامل ہیں ،سیکھیں گے جبکہ ہوین لنگلون کی بنیادی تربیت بھی لیں گے جو مسلح اور غیر مسلح لڑائی پر مشتمل ہے۔ ہدایتکار ایان مکھرجی کی فلم ”براہمسترا “ میں رنبیر کپور کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں امیتابھ بچن اور مونی رائے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
 

شیئر: