Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں دہشتگرد خاتون گرفتار

پیرس۔۔۔گزشتہ روز فرانس کے جنوبی قصبے میں واقع سپر مارکیٹ میں حملہ آورکے ہاتھوں زخمی ہونیوالا پولیس اہلکار دم توڑ گیا ہے ۔ سپرمارکیٹ حملے میں 3افراد ہلاک ہوئے تھے ۔جنوبی قصبے میں واقع سپر مارکیٹ میں ایک مسلح شخص نے کچھ لوگوں کو یرغمال بنایا، اس سے قبل علاقے میں فائرنگ کی گئی جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔زخمی پولیس اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے حملے کودہشتگردی کا واقعہ قرار دیاہے۔حملہ آور سے تعلق کے الزام میں فرانس کے جنوب مشرقی علاقے سے ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے۔حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی تھی۔

شیئر: