سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن میں پولیس نے ایک مصری شہری کو گھروں میں لوٹ مار کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 نے محکمہ امن عامہ سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا’ ملزم نے گھروں سے سونے کے زیورات چرائے اور انہیں ایک پاکستانی کو فروخت کیا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’مصری شہری سے چرائے گئے زیورات اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔‘
| شرطة منطقة مكة المكرمة تقبض على مقيم لسطوه على منازل وسلب مصوغات ذهبية وبيعها على مقيم آخر، وضبط بحوزتهما مبالغ مالية وسبائك ذهبية. pic.twitter.com/UAp2LqbwsN
— الأمن العام (@security_gov) February 23, 2025
زیر حراست ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے ریاض ریجن کی پولیس نے ایک غیر ملکی کو عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
لبنانی شہری کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
واقعہ کی وڈیو بنانے اور اسے شوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شہری کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔