فیملی فیسٹول میں کھانے پینے کے اسٹالز اور بچوں کےلئے تفریح کا سامان بھی ہے ، وقار نسیم میچ کو دیکھنے کمیونٹی ممبران بے تاب
ریاض ( ذکاءاللہ محسن)پاکستان پریمیئر لیگ تھری کا فائنل میچ دکھانے کےلئے بلیک سنیما پروڈکشنز کی جانب سے بڑی اسکرین کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔25 فروری کو تمامہ کنٹری کلب میں اہلیان ریاض کو فائنل میچ دکھانے کے انتظامات کو آخری شکل دی جا چکی ہے۔ کنٹری کلب کے دو اطراف میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کے الگ الگ پویلین بنائے گئے ہیں جہاں پر دونوں ٹیموں کے سپورٹرز اپنی ٹیموں کا مقابلہ دیکھیں گے۔ میچ کو دیکھنے کےلئے جہاں کمیونٹی ممبران بے تاب ہیں وہیں پر سفارت خانہ پاکستان کے افسران بھی بے تابی کے ساتھ میچ کے سنسنی انگیز چوکے اور چھکے کے علاوہ اڑتی ہوئی وکٹیں دیکھنے کےلئے بھی انتظار میں ہیں۔بلیک سنیما کے ڈائریکٹر وقار نسیم وامق اور بلال ارشد کا کہنا تھا کہ کنٹری کلب میں فیملی فیسٹیول بھی منعقد ہوگا جس میں کھانے پینے کے اسٹالز کے علاوہ فیس پینٹنگز اور بچوں کے کھیل کا بھی سامان ہوگا ۔ پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ کو یادگار بنایا جاے گا۔ اس ایونٹ کے مہمان خصوصی ویلفیئراتاشی عبدالشکور شیخ، کمیونٹی ویلفیر اتاشی محمود لطیف ہونگے ۔