”پیسیفک رِم اَپ رائزنگ کا رنگا رنگ پریمیئر
ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپورنئی سائنس فکشن تھرلر فلم’ ’پیسیفک رِم،اَپ رائزنگ“کا رنگا رنگ پریمیئرلاس اینجلس میں منعقد کیا گیا، جس میں فلم کی مکمل کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی ۔فلمی ستارے تقریب میں شرکت کےلئے پہنچے تو مداحوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا جنہوں نے فوٹو گرافروں کو ریڈ کارپٹ پر پوز دئیے۔2013میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم’ پیسیفک رِم‘ کے اس سیکوئل میں زمین پر حملہ آور ہونے والی کئی فٹ بلند خطرناک شیطانی طاقتیں اور بلائیں دکھائی گئی ہیں جن کے خاتمے کےلئے روبوٹس کا سہارا لیا جارہا ہے۔دیوہیکل روبوٹس اور خطرناک مونسٹرز کے درمیان جاری جنگ پر مبنی اس فلم کی کہانی معروف رائٹر ٹریوس بیچم کے ناول سے ماخوذہے جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اسٹیون ایس ڈی نائٹ نے نبھائے ہیں۔ یہ فلم سنیما گھروں میںنمائش کےلئے پیش کر دی گئی ہے۔