آندھرا کے ترقیاتی منصوبوں میں بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے، بی جے پی
حیدرآباد.... بی جے پی نے مطالبہ کیا ہے کہ اے پی کے مختلف پروجیکٹس بشمول آبپاشی پروجیکٹس، سرواسکشا ابھیان ، منریگا اور بیت الخلاؤںکی تعمیر کے پروجیکٹس میں بڑے پیمانہ پر بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کیاجائے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن کونسل و بی جے پی کی قومی عاملہ کے رکن سووویرراجو نے الزام لگایا ہے کہ پٹی سیما لفٹ ایریگیشن اسکیم میں بڑے پیمانہ پر رشوت خوری ہوئی ہے۔انہوںنے مثال دیتے ہوئے کہاکہ 4 لاکھ روپئے ایک لاری ریت کی کھدوائی کیلئے خرچ کئے جارہے ہیں اور بغیر کسی ٹینڈر کے کنٹریکٹرز کو لاکھوں کروڑروپئے کے کام حوالے کئے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ایل آئی پروجیکٹ جس کا تخمینہ 1120کروڑ روپئے ہے کو بڑھا کر 1667کروڑروپئے کردیا گیا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ بڑے پیمانہ پررشوت خوری ہوئی ہے۔سی اے جی کی رپورٹ میں بھی پی ایل آئی پروجیکٹ میں بڑے پیمانہ پر رشوت خوری کی تصدیق کی گئی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ منریگا،سرواسکشاابھیان ، بیت الخلائوںکی تعمیر اور ان کی صفائی کے کاموں میں بھی بڑے پیمانہ پر رشوت خوری کی گئی ہے۔انہوںنے مضحکہ اڑاتے ہوئے کہاکہ تلگودیشم ،تلگو ڈرامہ پارٹی میں تبدیل ہوگئی ہے۔