Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفید ٹوٹکے

 
بعض لوگ  ٹماٹر کے چھلکے کے بارے میں بڑے حساس ہوتے ہیں ۔ ویسے بھی ٹماٹر کا چھلکا ہضم نہیں ہوتا  اور نہ ہی سالن میں گلتا ہے ۔ چھلکے کو اتارنے کے لیے ٹماٹر کو کانٹے یا چھری کی نوک چبھو کر پکڑ لیں  اور آگ پر رکھیں ۔ چھلکا تڑخ کر پھٹ جائے گا اب آسانی سے سارا چھلکا اتار دیں اور ٹماٹر سالن میں ڈال لیں ۔
بانس کا فرنیچر یا ٹوکریاں بہت خوبصورت لگتی ہیں اگر یہ میلی ہو جائیں تو انہیں نمک ملے پانی سے دھولیں  .بالکل صاف ہو جائیں گی .
فرائنگ پین میں ذرا سا بھی گیلا پن رہ جائے تو اس میں گھی ڈالنے پر  وہ چڑچڑ کرتا ہوا اچھلتا ہے اگر اس اچھلتے گھی میں چٹکی بھر آٹا چھڑک دیاجائے تو گھی اچھلنا بند ہو جائے گا ۔
دانت میں درد ہو تو نمک اور سرسوں کا تیل ملا کر لگائیں  . نمک زہر کو دور کرتا ہے ۔ بھڑ یا شہد کی مکھی کاٹ لے تو نمک اور سرکہ ملا کر ڈسی ہوئی جگہ پر لگائیں .  پیٹ میں درد کی صورت میں تھوڑا سا نمک گرم پانی کے ساتھ پھانک لیں ۔ گلے کی خراش کی صورت میں نمک کے پانی سے غرارے کریں ۔ 
بعض اوقات گوشت گلنے میں ہی نہیں آتا ۔ ایسے گوشت کو گلانے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر خربوزے کے چھلکے سکھا کر رکھ لیں اور گوشت میں ڈال دیں تو وہ ل جائے گا.
 
 
 

شیئر: