Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلبرگہ میں روڈ ایکسیڈنٹ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

حیدرآباد.... کرناٹک کے گلبرگہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے ایک ہی خاندان کے چار افراد بشمول دو بچے موقع پر ہی ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔یہ حادثہ گلبرگہ-جیورگی شاہراہ پر ہفتہ کی شب اُس وقت پیش آیا جب سڑک عبور کر نے کے دوران ان کو تیز رفتار ٹپر لاری نے ٹکر دے دی۔پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 50سالہ لکشمی میتری 45سالہ دیشواداشگونڈ4 سالہ سنیتا اور2سالہ ایک اور لڑکی کے طورپر کی گئی ہے۔شدید زخمی 45سالہ دُگوا کو گلبرگہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کروادیاگیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کا تعلق تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے ویلور ٹائون سے ہے اور یہ افراد خاندان کی تقریب میں شرکت کیلئے گلبرگہ سے موگل کھوڈ جارہے تھے۔جیورگی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

شیئر: