پلیز فلم ریلیز کر دیں،امیتابھ بچن
بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن ان دنوں ایک نئی پریشانی کا شکار ہیں جسکی وجہ ان کی ایک فلم کی ریلیز میں تاخیر ہے۔امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر فلمساز سے فلم کو ریلیز کرنے کی درخواست کی ہے۔ امیتابھ بچن نے لکھاہے کہ براہِ مہربانی جو بھی تاخیر کا ذمہ دار ہو، پلیز اب فلم کو ریلیز کردیا جائے جس کی تیاری کے لئے بہت محنت کی گئی ہے اور تکلیفیں اٹھائی ہیں،تخلیقی کام کا قتل نہ کریں۔بتایاجارہاہے کہ امیتابھ کی فلم پروڈکشن ہاوس کے آپسی جھگڑے کے باعث پیش نظر تاخیر کا شکار رہی اورتاحال ریلیز سے محروم ہے۔