مملکت کے مختلف شہروں کو نشانہ بنانے کے لئے 7میزائل داغے گئے، ترجمان
ریاض: حوثی باغیوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سعودی عرب کے مختلف شہروں پر 7میزائل داغے جنہیں فضا میں ناکارہ بنادیا گیا۔ ان میں سے 3میزائل ریاض پر داغے گئے تھے۔
اتحادی افواج کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی فضائیہ کے راڈار نے مملکت کی فضائی حدود میں داغے جانے والے 7میزائل ریکارڈ کئے جن میں سے 3کا ہدف ریاض شہر تھا، ایک خمیس مشیط، ایک نجران اور دو میزائل جیزان پر داغے گئے۔ اطلاع ملنے پر فضائیہ نے فوری کارروائی کی اور تمام میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنادیا ۔
میزائل کو ناکارہ بنانے سے ان کا ملبہ شہری آبادی پر گرا ہے جس کے باعث اطلاعات کے مطابق املاک کو نقصان ہوا ہے جبکہ ریاض میں ایک مصری تارک وطن جاں بحق ہوگیا۔