Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس ، بائک میں تصادم،4افراد ہلاک

دھار۔۔۔۔ مدھیہ پردیش کے ضلع دھار کے مناورتھانہ علاقے میں بس اور بائک میں تصادم سے بس میں آگ لگ گئی۔ حادثہ میں بائک پر سوار 4افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق باکانیر کے نزدیک بائک اور بس میں تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس سے بس جل کر راکھ ہوگئی تاہم بس کے تمام مسافرمحفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق حادثے میں بائک بس کے نیچے پھنس گئی اور اس کا پٹرول ٹینک پھٹنے سے آگ لگ گئی جس نے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے اور مسافروں کو بس سے نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔تمام مسافروں کودوسری بس کے ذریعے ان کی منزل روانہ کردیا گیا۔پولیس نے بائک سواروں کی سوختہ نعشیں بس کے نیچے سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیااور حادثے کی بابت تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -نظام آباد: آٹو زرعی کنویں میں گر گیا، 12 افراد ہلاک

شیئر: