مسجد الحرام میں پہلی لائسنس ہولڈر سعودی خاتون فوٹوگرافر ندی الغامدی
جمعرات 27 مارچ 2025 19:37
فضائی فوٹو گرافی کا اجازت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے (فوٹو: الاخباریہ)
مسجد الحرام میں پہلی لائسنس یافتہ خاتون فوٹوگرافر’ندی الغامدی‘ کاکہنا ہے’ بچپن سے میرا خواب تھا کہ اپنے کیمرے سے مسجد الحرام کی فوٹوگرافی کروں، آج میں نے تعبیر پا لی ہے۔‘
الاخباریہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ’مسجد الحرام میں باقاعدہ فوٹوگرافی کرنا ایک بہت بڑا چیلنج تھا، مگر میں نے ہمت نہ ہاری اور اپنے کوششیں جاری رکھیں۔‘
’فوٹوگرافی کا شوق بچپن سے تھا اس شعبے میں مہارت حاصل کی اور ڈپلومہ کرنے کے بعد ادارہ امور حرمین کو درخواست دی کافی کوششوں کے بعد مجھے میرے خواب کی تعبیر مل گئی۔‘
ندی الغامدی کاکہنا ہے’ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ پہلی سعودی خاتون فوٹو گرافر ہوں جس کے پاس مسجد الحرام میں فوٹوگرافی کا پرمٹ ہے۔‘
علاوہ ازیں فضائی فوٹو گرافی کا اجازت نامہ بھی مجھے جاری کیا گیا ہے جس کےذریعے میں نیشنل سیکیورٹی کے ہیلی کاپٹرسے مسجد الحرام اور مشاعر مقدسے کے فضائی مناظر کواپنے کیمرے کے ذریعے محفوظ کرتی ہوں۔
