Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں سیاحتی آبدوز ڈوبنے سے دو بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

اعداد وشمار کے مطابق آبدوز میں سوار بیشتر افردا کو بچا لیا گیا۔ (فوٹو: اے پی)
مصر میں جمرات کو ایک سیاحتی آبدوز بحیرہ احمر کے ساحل پر ایک ریزورٹ کے قریب ڈوب گئی۔ آبدوز میں 45 افراد سوار تھے۔
مصر کے سرکاری میڈیا نے ہلاکتوں کی تعداد 6 بتائی ہے جس میں دو بچے ہیں۔
اس سے قبل روسی قونصلیٹ نے بتایا تھا کہ سیاحتی مرکزالغردقہ سے آبدوز مرجان کی چٹانوں کا نظارہ کرانے کےلیے سفر پر تھی۔
مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ساحل سے ایک کلو میٹر دور آبدوز ڈوب گئی۔
ابتدائی اعداد وشمار کے مطابق آبدوز میں سوار بیشتر افردا کو بچا لیا گیا۔
سرکاری اخبرار الیوم نے ہلاکتوں کی تعداد چھ بتائی جبکہ کہا کہ 29 افراد کو بچا لیا گیا جن میں نو زخمی ہیں۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مصری ایمرجنسی سروسز کے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی  مرنے والوں میں پانچ غیر ملک اور ایک مصری ہے۔
ویب سائٹ سندباد سب میرینز کے مطابق یہ آبدورز مسافروں کو25 میٹر کی گہرائی تک لے جا سکتی ہے۔
سرکاری مڈیا کے مطابق سیاحتی مرکز الغردقہ  دارالحکومت قاہرہ سے تقریبا 460 کلو میٹر جنوب مشرق میں ایک ریزورٹ اور مصر آنے والوں کے لیے ایک اہم منزل ہے۔
العربیہ کے مطابق بحیرہ احمر کے گورنر میجر جنرل عمرو حنفی جنہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور جامع تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
روسی قونصلیٹ نے بتایا مرنے والوں میں چار روسی شہری ہیں۔

 

شیئر: