ڈاکٹر عبد اللہ محسن کی طرف سے یوم پاکستان عشائیہ
سروس مکمل کرکے وطن واپس جانے والوں کی خدمت میں تحائف پیش کئے گئے
* * *
طارق نور الہی۔ تبوک
* * *
تبوک:23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ڈاکٹر عبداللہ محسن کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کو تبوک کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ ہم اپنے پیارے وطن کو ایک خوشحال اور اسلامی نظریاتی ملک بنائیں گے۔
پروگرام میں جن شرکا ء نے حصہ لیا ان میں ڈاکٹر عبداللہ محسن، انجینیئر محمد اعظم ساجد، ڈاکٹر اصغر ساجد، ڈاکٹر حکمت، ڈاکٹر مزمل، نعیم ملک، ڈاکٹر قاضی حبیب، ڈاکٹر عمر فاروق، بابر ملک، اشرف مانگٹ، انجینیئر فواد اعظم تھے۔پروگرام کے آخر میں اپنی سروس مکمل کرکے وطن واپس جانے والوں کی خدمت میں تحائف پیش کئے گئے۔