علی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ
اسلام آباد ... امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے لیے نامزد علی جہانگیر صدیقی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ یہ فیصلہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔میسرز ایزگارڈن نائن اور میسرز ایگری ٹیک لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف انکوائری میں احمد ہمایوں شیخ اور علی جہانگیر صدیقی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیب حکام کے مطابق علی جہانگیر صدیقی پر مجموعی طور پر 40 بلین روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں ان سائیڈ ٹریڈنگ، بیرون ملک سرمایہ کاری کر کے شیئر ہولڈرز کو اربوں روپے نقصان پہنچانے، اپنی ایک اور کمپنی کے حصص سرکاری اداروں کو مہنگے داموں فروخت کرنے کے الزامات ہیں۔