بالی وڈ فلم ریس تھری کا پوسٹر جاری کردیاگیا۔ اداکار سلمان خان نے اپنے سماجی رابطہ اکاونٹ کے ذریعے فلم ' ریس تھری' کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ہے ریس تھری کی فیملی،اور ریس شروع ہوتی ہے۔فلم کے پوسٹر میں تمام کرداروں کی تصاویر نمایاں ہیں ۔ ان میں سلمان خان سمیت انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنانڈس، ڈیزی شا اور ثاقب سلیم نمایاں ہیں۔واضح ہوکہ اس سے قبل تمام کرداروں کے الگ الگ پوسٹرز پیش کئے جاچکے ہیں۔