Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سن و سال کے ساتھ جلد بھی شکل بدلتی رہتی ہے

میلبورن .... آج کے دور میں جب علم جمالیات انتہائی بلندیوں کو جارہا ہے اور ہر جگہ لوگوں کو خوبصورت بنانے کیلئے طرح طرح کی چیزیں، دوائیں اور خوراک کا اہتمام کیا جارہا ہے مگر جلد کو مکمل طور پر پہلی حالت پر بحال کرنا آج بھی پوری طرح سے ممکن نہیں۔ اب آسٹریلیا کی ایک ماہر امراض جلد مشل روڈرگز نے انکشاف کیا ہے کہ سن و سال کے ساتھ انسان کی جلد بھی بدلتی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ دنیا اپنی جلد کو ظاہری طور پر ترو تازہ رکھنے کیلئے آج بھی سالانہ 5ارب ڈالر خرچ کرتی ہے۔ ہم کتنے بوڑھے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتاہے کہ ہمارا چہرا کیسا نظر آرہا ہے۔کتنی جھریاں پڑ چکی ہیں اور ان میں چمک دمک ہے یا نہیں۔ یہ وہ تمام خصوصیات ہیں جن کی مبادیات اندرونی بھی ہیں اور بیرونی بھی تاہم ان تمام عوامل میں جلد سب سے زیادہ حساس اور بے ساختہ حقیقت بتانے والا عنصر ہے۔ جس کی چمک دمک انسان کے اندر موجود جوش و جذبے سے بھی ہوتی ہے۔

شیئر: