Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کا دوبارہ چیمپیئن بننے میں ٹیم کی محنت ہے، مصباح الحق

  لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل تھری کی نئی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو آگے آنے کاموقع ملنا چاہیے۔آصف علی اور حسین طلعت کے قومی ٹیم اسکواڈ میں شمولیت پر خوشی ہے کہ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں پرفارم کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے کہا کہ دعا کے بغیر کامیابی مشکل ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ سب نے بہت محنت بھی کی اور پی ایس ایل میں اسلام آباد کی کامیابی میں اپنا اپناکردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اچھی ٹیم سلیکشن اور سخت محنت کے بغیر کچھ ممکن نہیں ۔ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں سے سیکھا اور آگے بڑ ھتے ہوئے چیمپیئن بننے میں کامیاب رہے ، گزشتہ سال ہمارے اہم کرکٹرز کا ایونٹ سے نکل جانا بڑا سبق تھا جس سے سیکھتے ہوئے ہم نے بیک اپ تشکیل دیا اور یہ ہوم ورک ہمارے کام آیا۔مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی فتح کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔غیر ملکی کرکٹرز نے اپنا بہترین کھیل پیش کیا، میری خواہش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اکٹھا کروں اور بہتر ٹیم بناوں ۔

شیئر: