بالی وڈ کی نئی فلم '102 ناٹ آوٹ' کا ٹریلر منظرعام پر آگیا ۔ اس کی وڈیو مقبول ہورہی ہے۔ 102 ناٹ آﺅٹ' عمررسیدہ باپ اور بیٹے کی مزاح اور محبت سے بھرپور کہانی ہے۔اس فلم میں امیتابھ اپنے بیٹے کو اولڈ ہوم بھیجنے کی ٹھان لیتے ہیں۔ امیتابھ بچن نے فلم میں اپنی آواز میں گیت بھی پیش کیاہے۔ یہ فلم 4 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔