Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#حسین _حقانی

امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کےخلاف میمو گیٹ کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔ اس حوالے سے ٹویٹر پر بھی عوام نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
مونا اسلم کا ٹویٹ ہے: پاکستان حسین حقانی کو واپس لائیگا اور اسکینڈل زدہ میمو گیٹ میں اسکی سپریم کورٹ میں پیشی ہوگی۔
عقیل ٹویٹ کرتے ہیں :حسین حقانی کےخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سہیل جیم وزیر نے ٹویٹ کیا:مریکہ حسین حقانی جیسے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔
سانگری سعید لکھتے ہیں: حسین حقانی کیا تم آرہے ہو؟ سپریم کورٹ تمہارا انتظار کررہی ہے۔
موڈ نصیر کا ٹویٹ ہے: بدترین شخص بھی باغی حسین حقانی سے بہتر ہے۔ 
نیہا لکھتی ہیں: اب مجرم کو پکڑنے میں کچھ ہی وقت باقی رہ گیا ہے۔
فاروق اختر ٹویٹ کرتے ہیں: دیکھتے ہیں یہ شخص خود واپس آتا ہے کہ نہیں۔
شان القدر کا ٹویٹ ہے: مجھے یقین ہے کہ باغی کو وطن واپس لایا جائیگا اور وہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔
عامر کا ٹویٹ ہے: اس وقت میمو گیٹ از سر نو کھولنے کا مقصد واضح نہیں۔ عدالت جس طرح فعال ہوتی ہے ہم اس نظام کی حمایت کرتے ہیں لیکن اس طرح قانون اور سول حکمرانی کی بالاد ستی قائم نہیں کی جاسکتی۔
نوجوان پاکستانی کے نام سے ایک ٹویٹ ہے: حسین حقانی کو پیسے دکھاﺅ وہ خود آجائیگا۔ باغیو ںکا کوئی احترام نہیں کیا جاسکتا۔
حامد خٹک ٹویٹ کرتے ہیں: باہر کی دنیا ہمیشہ اسے عزت دیتی ہے جس نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہو،ملک سے غداری کی ہو وہی امریکہ کا ہیرو ہوتا ہے یعنی باہر سے انعام پانا ہو تو پاکستان کی مخالفت کرو۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں