Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک و ہند تجارت 30 ارب ڈالر تک بڑھ سکتی ہے ، بساریہ

لاہور..ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ ہند اور پاکستان کا مستقبل ماضی سے مختلف ہونا چاہیے۔ دونوں ممالک ماضی کا بوجھ لیکر آگے نہ بڑھیں اور باہمی تعلقات تجارت و معیشت کے اصولوں پر استوار کریں جو لڑائی جھگڑوں سے پاک ہونے چاہئیں۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے ہندوستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ باہمی تعلقات معمول پر لانے کے لئے تجارت سے بہتر اور کوئی ذریعہ نہیں۔ہند اور پاکستان دونوں نان ٹیرف بیریئرز دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ تجارت بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تیسرے ملک کے ذریعے 5ارب ڈالر سے زائد کی تجارت ہورہی ہے جو براہ راست ہونی چاہیے۔ نان ٹیرف بیریئرز کے خاتمے اور ویزا کے اجرا میں آسانی جیسے اقدامات اٹھاکر دوطرفہ تجارت 30 ارب ڈالر تک بھی پہنچائی جاسکتی ہے۔ 
مزید پڑھیں:پاکستان کا شمار دنیا کی بڑی معیشیوں میں؟

شیئر: