ایسا نہ ہو دانیال عزیز پر ایک اور فردجرم لگانا پڑے
اسلام آباد... سپریم کورٹ میں دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران وکیل کی درخواست پر پریس کانفرنس اور ٹاک شو کی ویڈیو چلائی گئیں۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ ویڈیوزمت چلوائیں ایسا نہ ہودانیال عزیزپرایک اورفرد جرم لگانی پڑجائے ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے دانیال عزیزکیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔ دانیال عزیز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دو گواہوں میں سے ایک گواہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں ۔دوسرا گواہ ابھی تک نہیں پہنچ سکا ۔ عدالت نے کہا کہ جو گواہ موجود ہے وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائے ۔عدا لت کے حکم پر گواہ ڈائریکٹر پیمرا مانیٹرنگ حاجی آدم اورصحافی ساجد حسین عدالت میں پیش ہوئے ۔ دانیال عزیزکے وکیل نے دوران سماعت نجی ٹی وی چینل کا ویڈیو کلپ چلانے کی درخواست کی تو جسٹس شیخ عظمت نے کہا کہ وکیل سوچ لیں ایسا نہ ہو دانیال عزیزپرایک اورفرد جرم لگانی پڑجائے ۔ ویڈیوکلپ دیکھنے کے بعد وکیل نے ویڈیو کلپ کے ذرائع سے متعلق پوچھا تو جسٹس شیخ عظمت نے کہاکہ گواہ کوکلپ کے ایڈیٹ ہونے کاکیسے معلوم ہوگا آپ کا مقدمہ یہ نہیں ہے۔ وکیل نے ٹی وی کوخلاف ورزی پرنوٹس جاری کرنےکا پوچھاتوگواہ نے انکارکیا ۔
مزید پڑھیں:توہین عدالت کیس،نہال ہاشمی کو معافی مل گئی