پاکستان واپسی میں فوج نے مددکی،ملالہ
اسلام آباد... نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل پاکستان آجاوں گی۔ٹی وی انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ پاکستان واپسی میں حکومت اور فوج نے مدد کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی دیکھنا بند کردیا ، صرف تعلیم پر توجہ ہے۔ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ پاکستان بہتر ہورہا ہے۔ اگلے سال کا پی ایس ایل مزید اچھا ہوگا۔واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی ان دنوں پاکستان میں ہیں ان کے اعزاز میں گزشتہ روز وزیراعظم ہاس میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔