Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیوار گرانے پاکستان آئی ہوں،نندتا داس

ہندوستانی ادا کارہ نندتاداس نے کہاہے کہ پاکستانی فنکاروں کے ہندوستان میں کام کرنے پر پابندی نہیں ہونی چاہئے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دور ان 40 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والی بالی وڈ اداکارہ نندتا داس نے کہا کہ 9 برس بعد پاکستان آئی ہوں اور یہاں آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ آخری مرتبہ کارا فلم فیسٹیول میں شرکت کےلئے پاکستان آئی تھی جب میری ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ’فیراک‘ کی نمائش ہوئی تھی اور اب منٹو بنا رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ منٹو پاکستان اور ہندوستان دونوں ممالک کے افسانہ نگار تھے اور کوشش ہو گی کہ یہ فلم دونوں ممالک میں نمائش کےلئے پیش ہو۔ نندتا نے کہا کہ ہمارے درمیان دیواریں نہیں ہونی چاہئیں ۔ میں دیوار ختم کرنے کےلئے یہاں آئی ہوں۔انہوںنے کہاکہ میں پاکستانی میوزک بہت پسند کرتی ہوں اور شوق سے سنتی ہوں۔
 

شیئر: