احتساب نہیں پری پول دھاندلی ہور ہی ہے،احسن اقبال
لاہور...وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاستدان فریادی ہوتا ہے جو عوام کی فریاد لے کر ہر جگہ جاتا ہے۔ہم فریادکرتے ہیں۔ پاکستان کو ترقی کرنے دیں۔ ہمارا این آر او 20کروڑ عوام کے ساتھ ہے۔خدا کے لئے 70سال پہلے کے کھیل نہ کھیلے جائیں۔ ہر انتخابات سے پہلے احتساب کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے۔کیا نیب کا ادارہ ساڑھے چار سال پہلے سو رہا تھا۔احتساب نہیں پری پول دھاندلی کر رہا ہے۔پرویز مشرف سیکیورٹی کا بہانہ نہ کریں۔پاکستان آکر عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کریں۔چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان کا پروفائل تبدیل ہوا ہے ،اس کے تحت مکمل ہونے والے منصوبے خطے کےلئے گیم چینچر ثابت ہوں گے۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان او رچین کی دوستی ہر مشکل وقت میں پوری اتری ہے ۔ 2013ءمیں پاکستان کو ہر شعبے میں ابتر صورتحال کا سامان تھا۔کوئی ملک پاکستان کو قرضہ دینے کوتیار نہیں تھا۔بقراط اور سقراط ٹی وی پر بیٹھ کر منفی پراپیگنڈہ کررہے تھے ۔چینی حکومت کے شکرگزار ہیں جس نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر اعتماد کرکے 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔وہ ملک جسے دہشتگردی کا گڑھ کہاجاتاتھا اب سرمایہ کاری کا گڑھ کہاجانے لگا ۔سی پیک کے بعد دنیا بھر کی کمپنیاں سرمایہ کاری کےلئے آئیں بلکہ پاکستان کو پرامن ملک تصور کررہی ہیں ۔انہوںنے مزید کہا کہ یہاں بدقسمتی سے حکومتوں کے مینڈیٹ کو عزت نہیں جاتی۔جمہوری حکومتوں کو وقت پورا نہیں کرنے دیا جاتا ۔افغانستا ن میں حامد کرزئی نے اپنی مدت پوری کی اب اشرف غنی بھی مدت پوری کر رہے ہیں۔لگتا ہے اگلے افغانستان بھی ہم سے آگے نکل جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ آج لاہور میں میںبینرز لگے دیکھے کے عمران آرہا ہے۔2018 کے بعد آپ بینرز دیکھیں گے عمران جا رہا ۔
مزید پڑھیں:سیاست کے فیصلے عوام پر چھوڑ دیں،شاہد خاقان