جنوبی افریقہ کے 488رنز کے جواب میں آسٹریلیا کے 110/6رنز
جوہانسبرگ: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے اوپنر ایڈن مرکرم کی عمدہ سنچری 152رنز کی بدولت 488رنز بنا لئے۔جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈی پلیسس نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کی دل گرفتہ ٹیم کو مکمل طور پرقابو کرنے کیلئے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ہاشم آملہ 3چوکوں کی مدد سے 27رنز کی اننگز کھیل سکے۔اے ڈی ویلیئر نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 69رنز بنائے۔ٹمبا بیونا بدقسمتی سے سنچری مکمل نہیں کر سکے اور 95رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔کیشو مہاراج نے45رنز بنائے۔ پیٹ کومنس نے 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناتھن لیون 3کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔آسٹریلیا نے کپتان اسٹیون استمھ اور ڈیوڈ وارنر کی بال ٹیمپرنگ میں سزا سے ٹیم میں غیرموجودگی کے باعث مایوس کن انداز سے اننگز کا آغاز کیا اور 38رنز پر اس کے 3کھلاڑی پویلین واپس چلے گئے۔ تھامس رین شا 8اور جوائے برنز 4رنز بنا کر آوٹ ہوگئے جبکہ ہینڈسکوم صفر پر آوٹ ہوئے۔ عثمان خواجہ نے اس موقع پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی انہوں نے 9چوکوں کی مددسے 53رنز کی اننگز کھیلی۔110رنز پر آسٹریلیا کے6کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں۔آسٹریلین ٹیم کے چوتھے ٹیسٹ کیلئے کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین 5رنز اور کومینز7رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ورنن فلینڈر نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔