Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امید ہے اپنی خالہ بشریٰ انصاری سے کچھ سیکھ لوں گی، زارا نور

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس بہت جلد ماہرہ خان اور شہریار منور کی فلم سے کریئر کا آغاز کرتی نظر آئیں گی۔زارہ ہدایت کار عاصم رضا کی فلم’ ’پرے ہٹ لو“ میں کام کریں گی جس کی کہانی اتفاقی طور پر روابط استوار کرنے والے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔اداکارہ نے اپنی پہلی فلم میں کردار ملنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عاصم نے مجھے ایک کمرشل کےلئے فون کیا تاہم وہ نہیں بن پایاکیونکہ اس دوران میری شادی ہورہی تھی  بعدازاں انہوں نے مجھے فون کرکے پوچھا کہ میں ان کی فلم میں کام کرنا چاہوں گی یا نہیں؟ جس کے بعد میں نے اسکرپٹ پڑھا اور وہ مجھے بے حد پسند آیا تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ فلم جیسے پلیٹ فارم کے بارے میں سوچ کر کافی پریشان تھیں کیونکہ یہ بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔اگر میں فلم سائن کروں تو مجھے اچھا بھی ہونا چاہئے۔میں نے اپنے شوہر اسد سے پوچھا ، انہیں بھی یہ آفر پسند آئی ۔ یہ فلم عاصم رضا بنا رہے ہیں اور وہ بے حد سپورٹ کرتے ہیں اس لئے میں نے فلم سائن کی۔
فلم میں زارا نور عباس کا کردار مرکزی تو نہیںالبتہ اہم ضرور ہے اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ یہ رومانوی کامیڈی فلم ہے۔ میں نے کبھی اسکرین پر کامیڈی نہیں کی، اس لئے میں بے حد پرجوش ہوں۔ میری خالہ بشریٰ انصاری کامیڈی کرتی آرہی ہیں تو امید ہے میں ان سے کچھ سیکھ سکوں گی۔زارا اس وقت دو پراجیکٹس پر کام کررہی ہیں جن میں ایک ڈرامہ لمحے شامل ہے۔
فلم” پرے ہٹ لو“ کی شوٹنگ کا آغاز اب تک نہیں ہوا تاہم اسے 2019 کی عید پر ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے ۔پرے ہٹ لو کا اسکرپٹ عمران اسلم نے لکھا ہے ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، حنا دلپذیر، احمد علی بٹ، رچل وکاس جی اور دیگر شامل ہیں۔خیال رہے کہ ماہرہ خان اور شہریار منور ان دنوں اپنی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’سات دن محبت ان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
 

شیئر: