اگر جگر کے مقام پر بوجھ اور کھنچاؤ محسوس ہو تو زیرہ سفید دو ماشہ فی خوراک صبح و شام پانی کے ساتھ لیں ۔
دل کی کمزوری کی شکایت ہو تو سیب کا شربت صبح و شام پیئیں ۔
نزلہ زکام رہنے کی صورت میں شربت خشخاش ایک چمچ صبح و شام استعمال کریں یا ایک پاؤ گیہوں کی بھوسی پاؤ بھر پانی میں جوش دے کر ایک مصری ملا کر صبح و شام لینے سے افاقہ ہوگا۔
بصارت میں کمزوری واقع ہو تو رسونت یا ہلدی ایک حصہ اور سرمہ سیاہ تین حصے باریک پیس کر آنکھوں میں لگانا مفید ثابت ہوتا ہے۔
بہت نکسیر رواں رہنے کی صورت میں ناک اور تالو پر آٹے کی ٹکیاں بنا کر رکھ دیں تو خون بند ہوجائے گا ۔
دھنیا کا رس پینے یا تازہ دھنیا چوسنے سے قے میں آرام آجاتا ہے اور دھنیے کا رس سونگھنے یا ناک میں ڈالنے سے چھینکیں آنا بند ہو جاتی ہیں .