ولی عہد نے موہاوی ایئر اینڈ اسپیس کا دورہ کیا
کیلیفورنیا: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کیلیفورنیا میں ورجن کالیٹک اور موہاوی ایئر اینڈ اسپیس پورٹ کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال ورجن گروپ کے مالک رچرڈ برینسن نے کیا ۔ اس موقع پر ورجن گروپ کے متعدد اہلکار موجود تھے۔ پورٹ کے اہلکاروں نے ولی عہد کو متعددمنصوبے اور ٹیکنالوجی کے بارے میں بریفنگ دی۔
متعدد جدید ٹیکنالوجی بھی دکھائی گئیں جن کا ابھی اعلان نہیں ہوا ۔ ولی عہد ہائپر لیپ ٹیکنالوجی بھی دکھائی گئی جس کی مدد سے شہروں اور ممالک کے درمیان سفر آسان اور تیز ہوجاتا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان کو جدید خلائی شٹل دکھائی گئی جو جلد ہی فضا میں روانہ کی جائے گی اور جس کی مدد سے کرہ ارض کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ بعد ازاں ولی عہد اورورجن گروپ کے مالک کے درمیان جدید ٹیکنالوجی مملکت منتقل کرنے کے متعلق گفتگو ہوئی۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں