Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محصولات عائد کرنے کے چینی فیصلے پرامریکی تنقید

واشنگٹن....  وائٹ ہاوس نے چین کی طرف سے 128 مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان کے مطابق چین،  امریکہ کی منصفانہ تجارتی بنیادوں پر کی جانے والی برآمدات کو نشانہ بنا کر عالمی منڈیوں کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔واضح رہے کہ چین نے امریکہ سے درآمد کی جانے والی 128 اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی میں 25 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ چینی حکومت کی طرف سے یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ا سٹیل اور المونیم کی درآمدات پر ٹیکس عائد کرنے کے رد عمل میں کیا گیا ہے۔

شیئر: