Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی’’پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو‘‘پالیسی پر گامزن، اکھلیش

لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر انگریزوں کی طرح ’’ڈیوائڈ اینڈ رول‘‘پالیسی پر چلتے ہوئے معاشرے کو توڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔ شری یادو نے یو این آئی سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ انگریز چلے گئے لیکن بی جے پی نے ان کی پالیسی اختیار کرلی ہے۔معاشرے کو پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو پالیسی کے تحت توڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔ آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی سے ماحولیاتی انجینیئرنگ میں پوسٹ گریجویٹ اکھلیش یادو نے کہا کہ سیاست میں آنے کا فیصلہ ان کے والد ملائم سنگھ کا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -جیٹلی نے کیجریوال اوران کے ساتھیوں کو معاف کردیا

شیئر: