مایاوتی کوڈیڑھ کروڑ روپےکا بجلی بل ادا کرنا پڑا
لکھنؤ۔۔۔۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی کو تقریباًڈیڑھ کروڑ روپے بجلی کا بل ادا کرناپڑا۔ ریاستی پراپرٹی محکمہ کے دباؤ کے بعد بی ایس پی سربراہ نے بجلی کا بل ادا کیا۔ بل کی ادائیگی کے بعد تقریباً9دن بعد مایاوتی کے لال بہادر شاستری روڈ پر واقع گیسٹ ہاؤس اور دیگر 2مکانات کی بجلی بحال کی گئی۔محکمہ توانائی کی جانب سے بقایہ بل کی عدم ادائیگی پر بجلی کا کنکشن کاٹ دیا گیا تھا۔واضح ہو کہ مایاوتی نے حال ہی میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسموں کو توڑنے کے واقعات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے اس معاملے میں سخت کارروائی کا مطالبہ کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت اس قسم کے نسل پرستانہ اقدامات پر لگام لگائے۔