Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ :اسکیبیز میں مبتلا 619 مریضو ں کا انکشاف ، 15 پاکستانی شامل

 مکہ مکرمہ .... ریجنل ادارہ امور صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسکیبیز ( متعدی خارش ) کی وبامیں مبتلا اب تک 619 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ مرض میں مبتلاسب سے زیادہ برمی ہیں جن کی تعداد 538 ہے جبکہ 15 پاکستانی، 11 سعودی ، 9 بنگالی ، 8 افغانی ، 2 فرانسیسی بھی اب تک اس مرض کا شکار ہو چکے ہیں ۔ سبق نیوز نے ادارہ امور صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں اسکیبیز کی وباءپھیلی ہوئی ہے جس میں اب تک 619 مریضوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ بیشتر مریض اسکولوں کے طلباءہیں ۔ ادارہ امور صحت نے اس حوالے سے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جو متاثرہ اسکولوں کا دورہ کر کے وہاں مرض میں مبتلا طلباءکا علاج کی سہولت فراہم کر رہی ہیں ۔ ادارہ صحت کی ٹیموں نے اب تک مکہ مکرمہ کے 11 محلوں میں اسکولوں کا دورہ کیا اور382 متاثرہ طلباءکو ادویات فراہم کی ۔ متاثرہ طلباءکو اسکول سے چھٹی دی گئی ہے تاکہ دیگر طلباءبھی متاثر نہ ہو ں۔ دریں اثناء ریجنل ڈائریکٹر تعلیم محمد الحارثی کا کہنا ہے کہ اسکیبیز نامی مرض خطرنا ک نہیںہوتا ۔ مناسب علاج ملنے سے 3 دن کے اندر مریض شفا یاب ہو جاتا ہے ۔ 
 

شیئر: