ریاض دنیا کے خوبصورت ترین سینما گھر قائم ہوگا
کیلیفورنیا: ریاض دنیا کے خوبصورت ترین سینما گھر قائم ہوگا۔ آئندہ 5سال میں سینما سے ایک بلین ڈالر آمدنی متوقع ہے۔ یہ بات امریکی کمپنی اے ایم سی نے کے سربراہ نے کہی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاض میں پہلا سینما گھر خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اسے دنیا کا خوبصورت ترین سینما گھر بنایا جائے گا۔ اے ایم سی کو سینما کھولنے کاپہلا لائسنس انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ سعودی عرب کی آبادی 32ملین سے زیادہ ہے جن میں سے 70فیصد نوجوان ہیں۔
ابتدائی اندازے کے مطابق سینما کا ٹکٹ50ریال میں ہوگا۔ بعد ازاں سینما ٹکٹ فروخت کرنے کے لئے مختلف مالز میں خود کار آلات نصب کئے جائیں گے۔