آندھرا کو خصوصی حیثیت دلانے کیلئے انوکھا احتجاج
حیدرآباد- - - -آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کادرجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع گنٹورکے منگل گری میں حکمران تلگودیشم پارٹی کی خاتون لیڈروں نے انوکھا احتجاج کیا۔ان خواتین نے انجینا کالونی میں بانی تلگودیشم پارٹی این ٹی راما رؤکے مجسمہ پر سیاہ پٹی باندھ کر مرکزی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ۔بعد ازاں ان خواتین نے سڑکوں پر جھاڑو دی ۔اس انوکھے احتجاج میں تقریباً50خاتون لیڈروں نے حصہ لیا اورمودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اے پی کو خصوصی درجہ نہ دیئے جانے پر خواتین سڑکوں پر دھرنا دیں گی۔