Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکیبیز کے باعث تعلیمی سرمیاں معطل کرنے کا ادارہ نہیں

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ ریجن میں تعلیمی سرگرمیاں معطل یا سالانہ امتحان موخر نہیں کئے جائیں گے۔ سوشل میڈیا میں اس حوالے سے جو کچھ کہا جارہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ مکہ مکرمہ میں محکمہ تعلیم نے وضاحتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ اسکولوں میں متعدی خارش (اسکیبیز) پھیلنے کے خدشے سے وزارت تعلیم اور مکہ مکرمہ گورنریٹ میں تعلیمی سرمیاں معطل کرنے اور سالانہ امتحانات کو ذو القعدہ تک موخر کرنے سوچا جارہا ہے۔ اسکولوں میں اسکیبیزمحدود ہے ،یہ وباءنہیں جس کے باعث ایسا اقدام کیا جائے۔
مزید پڑھیں: طائف میں بھی اسکیبیز کے دو مریضوں کا انکشاف
 

شیئر: