جازان میں اسکیبیز کے 15مریضوں کا انکشاف
جازان: جازان میں متعدی خارش (اسکیبیز) کے 15مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ صحت نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ اسکیبیز کے مریضوں کے ساتھ وبائی بیماریوں کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کئے گئے۔ اسکیبیز سے بچنے اور پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدی خارش کاانکشاف جازان کے قریہ مزہرہ میں واقع اسکول کے طلبہ وطالبات میںہوا ہے۔