Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

ناگپور: ہند اور انگلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان3 ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک وکٹ سے ہرادیا۔ناگپور میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 207رنز بنائے ۔ہندوستانی بولر پونم یادو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30رنز دے کر4وکٹیں لیں جبکہ ایکٹا بشٹ بھی3کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب رہیں،2وکٹیں دیپتی شرما اور اور ایک جھولن گوسوامی کے حصے میں آئی۔فران ولسن45رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں اور ٹیمی بیماونٹ کے علاوہ ڈینیلی ہیزل نے 33رنز بنائے ۔ ہندوستانی بولرز نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے26فاضل رنز کے ساتھ انگلینڈ کے اسکور میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم نے4وکٹوں کے نقصان پر166رنز بنا لئے تھے اور یوں محسوس ہونے لگا کہ آسان فتح میزبان ٹیم کا انتظار کررہی ہے تاہم انگلش بولرز نے اگلے24رنز کے دوران 5وکٹیں لے کر سنسنی پھیلادی اور یوں لگ رہا تھا کہ میزبان کے لئے کامیابی کا حصول مشکل ہوگا تاہم 10وکٹ کی شراکت میںایکتا بشٹ اور پونم یادو نے حواس بحال رکھتے ہوئے ناقابل شکست 18رنز بنا کر ٹیم کو ہدف تک پہنچادیا اور ہندوستانی ٹیم9وٹوں کے نقصان پر208رنز بنا کر میچ جیت گئی۔ سمرتی مندھنا86رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔پونم یادو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

شیئر: