Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹار انٹرنیشنل مارشل آرٹس اکیڈمی کے سری کیشن سیتو نے بلیک بیلٹ حاصل کی

ڈپٹی گرانڈ ماسٹر محمد اسحاق بلیک بیلٹ 7 ڈان کے ہاتھوں بیلٹ اور سند دی گئی 
جدہ ( امین انصاری )اسٹار انٹرنیشنل مارشل آرٹس اکیڈمی جدہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری کراٹے کے بلیک بیلٹ کے امتحانات میں کیرلہ کے کمسن کراٹیکاز سری کیشن سیتو نے اپنی شاندار فٹ ورک کے بعد بلیک بیلٹ شوڈان کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرلیا ۔ ان کی ہر پرفارمنس پر انہیں کراٹیکاز اور عوام نے داد تحسین سے نواز ا۔سری کیشن سیتو کو یہ باوقار بلیک بیلٹ ڈپٹی گرانڈ ماسٹر محمد اسحاق بلیک بیلٹ 7 ڈان نے پیش کیا ۔ سری کیشن سیتو نے5 سال قبل صرف 7 سال کی عمر میں ڈپٹی گرانڈ ماسٹر محمد اسحاق کے ہاں ٹریننگ شروع کی ۔ انہوں نے انتہائی سخت محنت اور سچی لگن سے 5 سال کے عرصہ میں بلیک بیلٹ حاصل کرلیا ۔ اسٹار انٹرنیشنل مارشل آرٹس اکیڈمی انہیں جونیئر انسٹرکٹر کی حیثیت ریاض کی برانچ میںمقرر کردیا۔ امتحانات کے موقع پر اگزامینر ماسٹر محمد حبیب بلیک بیلٹ 4 ڈان کی غیر حاضری میں بلیک بیلٹ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری اسامہ عرفان خان بلیک بیلٹ 2 ڈان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز عمر نظیر، محمود سید بلیک بیلٹ تھے ۔ بورڈ آف اگزامینر کے فرائض ڈپٹی گرانڈ ماسٹر محمد اسحاق نے انجام دیئے ۔ حیدرآباد دکن سے گرانڈ ماسٹر حافظ محمد صلاح الدین جاوید اور جاپان سے گرانڈ ماسٹر حدیتو توسوا نے تمام بیلٹ فیڈریشن سعودی عرب کے ممبران اور خصوصی طور پر ڈپٹی گرانڈ ماسٹر کی کاوشوں کو سراہا اور دلی مبارکباد دی ۔ 

شیئر: