Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز

  اسلام آباد... اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پی آئی اے کی آزمائشی پرواز نے ہفتہ کی سہ پہر لینڈ کیا ہے۔یہ نئے ہوائی اڈے پر پہلی پرواز ہے۔ اس کا مقصد ائیر پورٹ کی آپریشنل تیاریوں کاجائزہ لینا ہے ۔ آزمائشی پرواز نے اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ٹیک آف کیا تھا ۔نئے ائیر پورٹ کو20 اپریل سے اندرون ملک پروازوں کو آپریشنل کردیا جائے گا۔ نیا ائیر پورٹ 19 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔15 طیاروں کی پارکنگ سمیت دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اترنے کی تمام ترسہو لتیں موجود ہیں۔پروازوں کے اترنے اور مسافروں کی سفری سہو لتوں کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہے۔ائیرپورٹ کے2 رن وے ہیں۔ہرایک کی لمبائی ساڑھے3 کلومیٹر ہے۔

شیئر: