اپنے وسائل سے دہشت گردی کا خاتمہ کرینگے،اعزاز چوہدری
واشنگٹن ...امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے عزم پرقائم ہے۔ واشنگٹن میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغان تنازع کا فوجی حل ممکن نہیں ۔ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو افغان سیاسی عمل میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہونے چاہئیں۔ کسی بھی طرح کے خدشات اور تشویش دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ افغانستان میں امن واستحکام کا عمل بھی متاثر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے سیکیورٹی امداد کی بحالی کے لئے بات کی اور نہ کریں گے۔پاکستان کو امداد نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں اور قربانیوںکا اعتراف چاہیے۔ اپنے وسائل سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہندوستانی فوج نے کشمیر میںماروائے عدالت قتل کا نیا دور شروع کررکھا ہے۔امریکہ سمیت عالمی برادری ہندوستانی مظالم کےخلاف آواز اٹھائے۔