Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد نے ہاروی طوفان سے متاثر ہونے والے علاقہ کا دورہ کیا

ہیوسٹن: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے سمندری طوفان ہاروی سے متاثر ہونے والے علاقہ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ہاروی طوفان سے جو گھر تباہ ہوئے تھے انہیں سعودی رضا کاروں نے دوبارہ تعمیر کروایا تھا۔ متاثرہ علاقہ میں پہنچنے پر مقامی فلاحی تنظیم کے سربراہ اوراہلکاروں نے استقبال کیا۔ ولی عہد کو وہ علاقہ دکھا یا گیا جہاں سمندری طوفان نے تباہی مچائی تھی اور بعد ازاں سعودی رضاکاروں کی ذاتی کوششوں سے ان مکانات کی دوبارہ تعمیر کی گئی۔متاثرین نے ولی عہد کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔ 
 

شیئر: