نئی دہلی۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے اجین میں گجرات کے پاٹیدار رہنما ہاردک پٹیل کے منہ پر سیاہی پھینک دی گئی ۔ ملند گورجر نامی نوجوان نے ہاردک پٹیل کے منہ پر سیاہی پھینکنے کی حرکت کی۔ہاردک پٹیل کے حمایتیوں نے ملند کو پکڑ کر زدو کوب کیااور اسے اجین پولیس کے حوالے کردیا۔سیاہی پھینکنے کے واقعہ کا الزام ہاردک پٹیل نے بی جے پی پر لگاتے ہوئے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ مجھ پر سیاہی پھینک کر بھاجپا کارکنان نے اجین میں میرا استقبال کیا ، سیاہی پھینکنے والے کو ہم نے معاف کردیا۔ لڑائی ہماری جاری ہے ، گولیوں سے نہیں ڈرتا تو سیاہی سے کیسے ڈرونگا۔ انہوں نے مزید تحریر کیا کہ میرے ساتھ (y) سیکیورٹی ہے ۔میرے جیسا آدمی اگر محفوظ نہیں تو عام جنتا کا کیا حال ہوگا۔ہاردک پٹیل کے الزامات کے بعد بی جے پی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں:-- - - - -ہندو اور نیپال کے مابین ریلوے سمیت متعد معاہدوں پر دستخط