بلیک پینتھر،تیسری بہترین فلم
ہالی وڈ کی میگا ہٹ فلم ' بلیک پینتھر' کو بہترین کمائی کے علاوہ امریکی سینما کی شاندارفلم قرار دیاجا رہا ہے ۔ ' بلیک پینتھر' کو امریکی تاریخ کی کامیاب ترین فلموں میں تیسرے نمبر کا درجہ حاصل ہوچکاہے۔فلم بلیک پینتھر' نے دو ماہ کے دوران 66 کروڑ امریکی ڈالر کمالئے ہیں۔ اس نے مشہور زمانہ فلم 'ٹائی ٹینک ' کا ریکارڈ بھی توڑڈالاہے۔ اویٹر اور اسٹارز وارز کے بعد بلیک پینتھرکو کامیاب ترین امریکی فلم کہا جا رہا ہے ۔