جرمن اداکارہ سوزین سونیا کے روپ میں
جرمنی کی مشہور و معروف اداکارہ سوزین برنرٹ نئی ہندی فلم میں معروف ہندوستانی سیاستدان سونیا گاندھی کے روپ میں نظرآئیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ہندی فلم ' ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر'میں سونیا گاندھی کے کردار کیلئے زین برنرٹ کو چناگیاہے۔ اس فلم کی جھلک بھی پیش کردی گئی ہے۔ سوزین ہوبہو سونیا گاندھی معلوم ہورہی ہیں۔ہندوستان کی مختلف زبانیں بولنے والی جرمن اداکارہ کئی ڈراموں اور ہندی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔