مکہ مکرمہ میں پی ٹی آئی کے تحت تقسیم اسناد کی تقریب
علامہ اقبال ؒ کے پوتے بیرسٹر ولید اقبال اور یامین خان نے شرکت کی
* * * *
محمد عامل عثمانی
مکہ مکرمہ- - - - -پاکستان تحریکِ انصاف مکہ مکرمہ نے 23 مارچ اور اسناد کی تقسیم کے حوالے سے خصوصی عشایئے کا پروگرام منعقد کیا جن میں نائب صدر ملک سرفراز اعوان، سیکریٹری جنرل سید خاقان، انفارمیشن سیکریٹری محمد عزیر بھٹہ ، سینیئر رہنما ریاض شاہین آفریدی و دیگر ممبران محمدانور جاوید، ارسلان سنی، محمد زبیر، فواد حسین، سہیل ،وسیم، حسن زادہ، کامران مرتضیٰ، شاد ایاز، غلام دستگیر، چوہدری فارس، اکبر حسین اور دیگر نے شاندار پروگرام منعقد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی شاعرِ مشرق، فکر ِپاکستان، پاکستان بنانے کا پہلا خواب دیکھنے والے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ کے پوتے بیرسٹر ولید اقبال اور اپر دیر کے ضلعی صدر پی ٹی آئی کے محنتی کارکن یامین خان نے شرکت کی۔پروگرام میں چیف آرگنائزر ذوالقرنین علی خان کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا۔ پروگرام میں خصوصی طور پر جدہ کے صدر میاں احمد بشیر، نائب صدر بھٹی ، ویسٹرن ریجن کے سیکریٹری جنرل انجم اقبال وڑائچ ،پی ٹی آئی سعودی عرب کے سینیئر ترین رہنما فرخ رشید ، ایسٹرن ریجن کے صدر عدنان ظہیر خواجہ اور دیگر ممبران میں جدہ سے قیصر جاوید ، انصر اقبال، شاہد چوہان کے علاوہ پی ٹی آئی مکہ مکرمہ کے کثیر ممبران نے بھی شرکت کی۔
پروگرام میں مکہ مکرمہ میڈیکل ونگ اور یوتھ ونگ میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے گئے جن میں میڈیکل ونگ کے صدر محمد انور ،رشید احمد کریم ،نائب صدرمحترمہ جنت الفردوس ، نائب صدر محمد استخار ،یوتھ ونگ کے صدر حسن زادہ ، نائب صدر ارسلان شاہد ،جنرل سیکریٹری عمران راٹھور ،جنرل سیکریٹری اختر علی رانا شامل ہیں۔