کریم یا ملائی کو کھٹا ہونے سے بچانے کے لیے اس میں تھوڑی سی چینی ملا کر ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں۔
پیاز کو کرسپی اور اچھا براؤن کرنے کے لئے سے پہلے سلائس کی ہوئی پیاز کو پندرہ منٹ کے لئے دہی میں بھگو دیں پھر فرائی کریں اس سے پیاز کا رنگ اچھا آئے گا ۔
اگر سالن بنانے کے بعد شوربے ، قورمے یا سبزی کے اوپر گھی یا تیل نہ آرہا ہو تو اس میں آدھا چمچ قصوری میتھی شامل کردیں تھوڑی ہی دیر میں گھی ، تیل اوپر آجائے گا۔
باسی چاولوں کو تازہ کرنے کے لئے دیگچی میں تازہ چاول ابالیں اور اسی میں باسی چاول شامل کر دیں ایک ابال آنے کے بعد پانی چھان کر چاولوں کو دم پر رکھ دیں ۔
آلو ابالنے کے بعد ہمیشہ انہیں گرم گرم چھیل لیں کیوں کہ ٹھنڈے ہونے کے بعد چھیلنے پر ان میں لیس پیدا ہوجاتی ہے ۔
سبز مرچ کو فریج میں رکھنے سے پہلے دھو کر اس کی اوپر والی ڈنڈی اتار دیں اس سے مرچ کافی عرصے تک فریش رہتی ہے ۔
پکوڑوں کو خستہ اور لذیذ بنانے کے لیے بیسن میں دو کھانے کے چمچ چاول کا یآٹا شامل کر دیں .