دل و دماغ کو توانا رکھنے کیلئے پستہ کا استعمال
آج کے دور میں جب ہمیں دماغی لحاظ سے تندرست رہنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔ اس حوالے سے ضروری ہے کہ ہم اپنے کھانے پینے کا بہت زیادہ دھیان رکھیں اور ایسی چیزوں کا استعمال کریں جس سے ہمارا حافظ تیز اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔
پستے کاشمار ڈرائی فروٹ میں ہوتا ہے۔ اسکے استعمال سے حافظہ، ذہن اور دل و دماغ کو قوت ملتی ہے اور یہ معدے کو طاقت فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ جسم کو فربہ رکھنے اور توانا رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ پستے کے اندر یہ قوت ہے کہ وہ اسہال کو ختم کرتا ہے جبکہ وبائی امراض سے بھی محفوظ کرتا ہے۔یہ بلغم کو بھی خارج کرتا ہے جبکہ دل اور دماغ کی تندرستی کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔یہ پیاس کو مٹانے میں بھی بہتر ثابت ہوتا ہے۔جس طرح بادام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دماغ اور حافظے کو بہتر بناتا ہے اسی طرح پستہ بھی دماغی نظام کو بڑھاپے میں خراب ہونے سے بچاتاہے اور اس طرح عمر کے آخری حصے تک دماغی کارکردگی بہتر رہتی ہے۔