تصویر میں کل کتنے تکون ہیں؟ بالی ووڈ اداکار بھی بتانے میں ناکام
فیشن میگزین ایڈیٹر جیٹیش پیلائی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں ایک بڑے تکون کو کئی چھوٹے تکونوں میں تقسیم کرنے کے لیے خانے بنائے گئے ہیں۔ تصویر کے ساتھ جیٹیش یہ سوال کیا کہ اس تصویر میں کل کتنے تکون ہیں؟ حساب کے اس پزل کا جواب دینے کے لیے کئی بالی ووڈ اداکار میدان میں کود پڑے ۔ اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ میں جانتی ہوں میرا جواب غلط ہے کیونکہ میرا حساب بہت کمزور ہے۔ میرے خیال میں تصویر میں کل سات تکون ہیں۔ سارہ نوید نے بھی سوال کا یہی جواب دیا۔ ادیتی راؤ حیدری اور منجوت نے کہا کہ تصویر کل نو تکونوں پر مشتمل ہے جبکہ ڈیانا پینٹی اور کرن گرور تصویر میں 18 تکون دھونڈنے میں کامیاب رہے۔ بالی وڈ اداکاروں کی حساب کے سوال کے ساتھ مغز آزمائی ٹویٹر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی اور صارفین اپنے پسندیدہ اداکاروں کے جوابات سے محظوظ ہوتے رہے۔